قطر (جیو ڈیسک) ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن مصر نے پاکستان کو ٹیم ایونٹ مقابلے میں دو صفر سے ہرا کر چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ قطر کے دارلحکومت دوحا میں کھیلے گئی جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں مصری کھلاڑی مازین ہشام نے پاکستان کے سید علی بخاری کو تین ایک سے ہرایا۔ مازین ہشام نے سات گیارہ،گیارہ آٹھ، گیارہ پانچ اور گیارہ چھ کے اسکور سے فتح حاصل کی۔
دوسرے مقابلے میں مروان ال شورباگی کے سامنے پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال بھی عمدہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے، یک طرفہ مقابلے میں ال شورباگی نے گیارہ نو،گیار سات اور گیارہ چھ سے کامیابی حاصل کی۔