لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ سٹار جونی ڈیپ پائریٹس آف کیریبئن کے بعد ایک اور ایکشن کامیڈی فلم میں فن کے جوہرد کھانے آرہے ہیں۔
جونی ڈیپ کی آنے والی فلم “دی لون رینجر” ہے۔ اس فلم میں نقاب پوش”جونی ڈیپ”کو بدروحوں سے جنگ لڑتے دکھایا گیا ہے۔ انہیں نہ صرف بدروحوں کا جسمانی طور پر خاتمہ کرنا ہے بلکہ لوگوں کو ان کے منفی اثرات سے بھی بچانا ہے۔ ویسٹرن سٹائل میں بنی یہ ایڈونچر فلم آئندہ برس جولائی میں ریلیز ہو گی۔