جوڑے آسمان پر بنتے ہیں ، شادی کی جلدی نہیں : ریشم

Resham

Resham

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، شادی کے لئے ابھی کوئی بے تابی نہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ریشم کا کہناتھاکہ ان کے حسن کا راز ہمیشہ خوش و خرم رہنے میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کھانے میں دال اور مٹن خوش ہوکر کھاتی ہیں۔ ریشم کا کہناتھا کہ ان دنوں فلمسٹارز کی شادیوں کی بہت باتیں گردش میں ہیں مگر ان کا یقین ہے کہ جوڑے زمین پر نہیں آسمان پر بنتے ہیں جو قسمت میں ہوگا مل جائے گا۔