جوہانسبرگ(جیوڈیسک)جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹاپ بیٹنگ لائن ایک بار پھر سے فلاپ ہو گئی۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 253 رنز کے جواب میں 10 وکٹوں پر صرف 49 رنز بنا سکی۔
سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی بائولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میزبان ٹیم کو 253 رنز پر ڈھیر کیا لیکن چھ رنز بغیر کسی نقصان کے دوسرے دن کا کھیل شروع کرتے ہی قومی ٹیم کو بارہ رنز کے مجموعے پر تین وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔
اوپنر محمد حفیظ چھ ناصر جمشید دو رنز بنا کر پویلین لوٹے تو سینئیر بیٹسمین یونس خان بھی جیسے آئے ویسے ہی چل دیئے یعنی صفر پر ہی پویلین لوٹے، پروٹیز کی جانب سے تینوں وکٹیں ڈیل سٹین نے حاصل کیں۔