جھنگ کی خبریں 17/10/2016

Speech

Speech

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام2016-17ء کے تحت ضلع کی مختلف تحصیلوں کے سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن ،اضافی کلاس رومز، بنیادی مرکز صحت اور ڈسپنسریوں کے قیام، سیکورٹی انتظامات، مختلف سرکاری عمارتوں اور چاردیواری کی تعمیرو مرمت کے کاموں کی 27 سکیموں پر 18 کروڑ 61 لاکھ 41 ہزار روپے کے ترقیاتی فنڈز استعمال کئے جائینگے۔ وہ گزشتہ روز ترقیاتی سکیموں کے جائزہ کے حوالہ سے خصوصی میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسربلڈنگ نے بتایا کہ 9کروڑ 21لاکھ8ہزار روپے کی رقم سے تحصیل جھنگ کے دس سکولوں کی اپ گریڈیشن جبکہ تحصیل شورکوٹ کے چار سرکاری سکولوںکی اپ گریڈیشن کی 14سکیموں کیلئے 2کروڑ 86لاکھ39ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ 5کروڑ 98لاکھ37ہزار روپے سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ خیرا کی چار دیواری ، اضافی کلاس رومز، کوٹ عیسیٰ شاہ میں بنیادی مرکز صحت،موضع کوڑیانوالہ اور بلو شہابل میں ڈسپنسری کے قیام کیلئے چار سکیموں کا کام مکمل کیا جائیگا۔ ڈسٹرکٹ آفیسربلڈنگ نے بتایا کہ سرکاری عمارتوں اور چاردیواری کی تعمیرو مرمت،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سرکاری رہائش گاہوں، ڈسٹرکٹ کورٹ میں سیکورٹی انتظامات اور تحصیل اٹھارہ ہزاری کے جبوآنہ میں بنیادی مرکز صحت کی تعمیرو مرمت پر 5کروڑ55لاکھ سے زائدفنڈسے 9سکیمیں مکمل کی جائینگی۔ انہوںنے مزید بتایا کہ ان سکیموں پرکام کے آغاز کیلئے 3نومبر تک طلب کئے جانے والے ٹینڈر7نومبر2016 ء کو کھولے جائینگے جس کے بعد تیز رفتاری سے کام کا آغاز کر دیا جائیگا۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ترقی کے ثمرات بروقت پہنچانے کیلئے تمام ترقیاتی کام مقررہ معیاد اوراعلیٰ معیار کے تحت مکمل کروائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( تحصیل رپورٹر )جمعیت علما ء اسلام جھنگ کا اہم اجلاس جامع مسجد حافظ سلطان والی محلہ پنڈی میں زیر صدارت مولانا حافظ محمد طارق منعقد ہوا جسمیں مولانا مفتی شاھد مسعود نے کہا کہ 21اکتوبر کو فیصل آبا د میں ہو نے والی مفتی محمود کانفرنس موجودہ سیاسی حالات میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے کارکن پو رے جوش و خروش سے شریک ہو ں جمعیت علما ء اسلام ایک اعتدال پسند سیا سی و مذہبی جما عت ہے جس نے ملکی سیاست میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور قوم کی صحیح رہنما ئی کی ہے ۔جمعیت علما ء اسلام پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شہبا ز احمد گجر ایڈووکیٹ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام مولانا فضل الر حمن کی قیا دت میں مدارس دینیہ و ناموس رسالت کے تحفظ،اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے جدوجہد جا ری رکھے گی ۔ علماء کو مخاطب کر تے ہو کہا کہ علماء ، مشائخ اپنے حجروں اور خانقاہوں سے باہر نکل کر ملک میں عادلانا نظام کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کر یں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ، انٹر نیشنل اسٹیبلشمنٹ کی پالتو جماعت ہے جسکا سب سے بڑا ثبوت الطاف حسین منی لانڈنگ کیس میں برطانیہ کی طرف سے کلین چٹ دینا ہے ،، را ،، کے ایجنٹوں کے خلاف رینجر ز و فوج نے کراچی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے اپریشن کا تسلسل جا ری رکھا جا ئے حکمران ایم کیو ایم کی قیادت کے لئے نرمی کا گو شہ ترک کر دیں اجلاس سے حضرت مولانا پیر حبیب اللہ نقشبندی، مولانا اقبال شیروانی، عبدالرحمن عزیز ،مولانا اشرف منصوری ، مولانا مصدوق حسین شاہ،قاری محمد اقبا ل حیدری ، مولانا قاری عبدالشکور ،قاری محمد طاہر ، امجد اقبال ساجد ، مولانا پیر ذولفقارعلی نقشبندی ودیگر نے خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ریسکیو1122تحصیل اٹھارہ ہزاری کے شفٹ انچارج اللہ بخش رانانے کہاکہ ہم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرجھنگ ڈاکٹرطار ق سعیدکا تہہ دل سے مشکورہیںکہ انہوںنے تحصیل کی عوام کیلئے ریسکیوکی ٹیم تشکیل دی اورکسی بھی حادثہ کی صورت میںبصورت پہنچ کرعوام کی مدد میں مصروف عمل ہیں۔ ان خیالا ت کااظہارانہوںنے گزشتہ روزصحافیوںسے اپنے آفس بھکرروڈتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میںایک ملاقات کے دوران گفتگوکر تے ہوئے کیا،اس موقع پرریسکیوکے دیگر اہلکارکاشف گلزار،محمدجاویدکلیار،اخترخان،اظہرعباس،وارث عباس،غضنفرعبا س اورمحمدعا مرحسین بھی موجو دتھے ۔اللہ بخش رانا نے مزیدکہاکہ ہم تحصیل میںکسی بھی ناگہانی صورت سے نپٹنے کیلئے24گھنٹے تیارہیں،عوا م کسی بھی ا یمرجنسی کی صورت میں1122ڈائل کریں۔