جیا بچن نے پوتی کو اسٹابری کا نام دے دیا

aishwarya rai

aishwarya rai

ممبئی : (جیو ڈیسک) ایشوریا رائے اور ابھشیک بچن کی بیٹی کو دنیا چاہے بیٹی بی کا نام دے لیکن دادی جان نے تو اسے ایک خوبصورت سا نک نیم دے دیا ہے۔

جیا بچن چھ ماہ کی پوتی آرداھیا کو اسٹابری کے نام سے پکارتی ہیں ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں جیا نے پہلی بار آرداھیا سے متعلق گفتگو کی اور اہم راز وں کا انکشاف کیا۔

دادی جان کا کہنا تھا ان کی پوتی کی شکل کچھ ایشوریا اورکچھ ابھیشیک سے ملتی ہے۔ وہ ہر وقت مسکراتی رہتی ہے اور اب اس نے گھٹنوں گھٹنوں چلنا بھی شروع کر دیا ہے۔