ڈھاکا (جیوڈیسک) آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 6 وکٹوں سے شکست دی تو جیت کا جشن منانے والوں میں کرس گیل سب سے نمایاں تھے۔
انھوں نے میچ میں نصف سنچری بنائی، وہ ٹیم کے ڈگ آؤٹ میں خاموشی سے بیٹھے کپتان ڈیرن سیمی اور براوو کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھ رہے تھے، آخری اوور تک ان کی بے چینی میں اضافہ ہو گیا لیکن جیسے ہی سیمی نے 2 چھکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تو میدان میں دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا، کپتان نے وننگ شاٹ کھیلتے ہی اپنا بیٹ گراؤنڈ میں ہی پھینکا اور دوڑ لگا دی، اسی طرح براوو نے بھی بیٹ ہوا میں اچھال دیا، گیل جذباتی ہو کر میدان میں داخل ہو گئے اور خوشی کے عالم میں گینگنم ڈانس شروع کر دیا، اس دوران تمام ویسٹ انڈین کھلاڑی بھی گراؤنڈ میں آ گئے اور چیخ چیخ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔