پشاور (جیودیسک) سنٹرل جیل پشاور میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی سے سیٹلائٹ فون برآمد کر لیا گیا۔ سیکیورٹی پر تعینات چار اہلکار معطل کر دیئے گئے۔ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سنٹرل جیل میں قیدیوں سے الگ سخت سیکیورٹی میں رکھا گیا تھا۔ تلاشی کے دوران اس سے سیٹیلائٹ فون برآمد ہوا۔
ذرائع کے مطابق سٹیلائٹ فون سے بیرون ملک پینتالیس کالیں کی گئی ہیں۔ جیل انتظامیہ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی حفاظت پر مامور چار سیکیورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو عسکریت پسندوں سے روابط کے الزام میں 33 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔