ایکشن فلم ہیروجیکی چن نے ایکشن فلمیں چھوڑنے کافیصلہ کرلیا۔اب فلاحی کاموں پرزیادہ توجہ دیں گے۔ ایکشن فلمیں اورجیکی چن ایسے لازم وملزوم تھے جنہیں ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جاسکتا تھا لیکن کچھ بھی ہمیشہ کیلئے نہیں ہوتا۔
لگتا ہے ان دونوں کی علیحدگی کاوقت آگیاہے۔ اپنی مثال آپ کادرجہ حاصل کرنے والے جیکی چن نے ایکشن فلموں کو خداحافظ کہہ دیاہے،ان کی آنیوالی فلم چائنیزذوڈیک دوہزار بارہ ان کی آخری ایکشن فلم ہوگی۔ لیجنڈ اداکار نے یہ اعلان بیجنگ کے ایک چیئرٹی آکشن میں کیا۔جیکی چن نے کھلے بندوں اپنی ڈھلتی عمرکااعتراف کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے اسٹنٹ خود فلماتے ہوئے اب نہیں چاہتے کہ وہ کسی وہیل چیئرپر بیٹھے نظر آئیں۔
ان کاارادہ اب چین کے دولت مندوں کواپنی دولت فلاحی کاموں میں صرف کرنے کیلئے راغب کرنے کاہے۔وہ خود بھی اپنی نصف دولت غرییوں کے نام کرناچاہتے ہیں۔ایکشن ہیرو حقیقی زندگی میں یہ ارادہ کس طرح نبھاتے ہیں یہ بھی دیکھنے والا اسٹنٹ ہوگا۔۔۔