میکسیکو : (جیو ڈیسک) میکسیکو میں ہزاروں افراد نے جی ٹوئنٹی ممالک کے استحصالی رویوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ آئندہ ہفتے ہونے والی اس کانفرنس کو ختم کیا جائے۔میکسیکو میں آزادی کے مجسمے کے سامنے جمہوری آزادی کے متوالوں نے دنیا میں عوام کے معاشی استحصال کے ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک کے خلاف ہزاروں افراد کو جمع کر کے مظاہرہ کیا اور ترقی یافتہ ممالک کی پیر کو منعقدہ کانفرنس کو عوام کے معاشی تنگدستی کا ذمہ دار قرار دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ دنیا کی دولت لوٹنے کی جی ٹوئنٹی ممالک کی کوششوں کا ہر جگہ مقابلہ کیا جائے گا اور دنیا کے عوام کو جی ٹوئنٹی ممالک کے مجرمانہ استحصال سے نجات دلا کر دم لیں گے۔