حاجی اعجاز احمد رنیاں کی آئی جی پنجاب حاجی محمد حبیب الرحمن ، ایڈیشنل آئی جی پی سی احمد رضا طاہر ، امین وینس سے خوجیانوالی میں خصوصی ملاقات
Posted on November 16, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) راہنما مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 چوہدری حاجی اعجاز احمد رنیاں کی آئی جی پنجاب حاجی محمد حبیب الرحمن ، ایڈیشنل آئی جی پی سی احمد رضا طاہر ، آر پی او گوجرانوالہ امین وینس سے خوجیانوالی میں خصوصی ملاقات ، گجرات میں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق خوجیانوالی میں معروف زمیندار علی شیر المعروف بلو شیر وڑائچ کی دعوت پر جامع مسجد عالمیہ خوجیانوالی کا سنگِ بنیاد رکھنے کی پر وقار تقریب میں آمد کے موقع پر آئی جی محمد حبیب الرحمن سے چوہدری اعجا زاحمد رنیاں نے خصوصی ملاقات کی ۔ جس میں ضلع گجرات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال آئندہ انتخاب کے موقع پر سیکورٹی سمیت دیگر امور پر طویل تبادلہ خیال کیا گیا ، ایڈیشنل آئی جی پی سی احمد رضا طاہر ، آر پی او گوجرانوالہ امین وینس نے آئی جی پنجاب کو ضلع گجرات میں ضمنی انتخابات سمیت مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، اِس موقع پر چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا کہ ضلع میں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی اکابرین کے خلاف بے بنیاد مقدمات کا اندراج باعث تشویش ہے ، میرٹ کی کھلی خلاف ورزی پولیس پر عوامی اعتماد میں کمی کا باعث بن رہی ہے۔
اِس موقع پر ڈی ایس پی سید مصطفی گیلانی ، ایس ایچ او کنجاہ ملک مظہر سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ، آئی جی پنجاب نے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو یقین دہانی کروائی کہ میرٹ کو ہر حال میں مقدم رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اُنہوں نے خوجیانوالی میں بلو پولیس چیک پوسٹ کی بھی منظوری دِی۔