امریکا : (جیو ڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ حافظ سعید کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔ شواہد اکٹھے کرنے کیلیے انعامی رقم کا اعلان کیا گیا۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ حافظ سعید کے خلاف فی الحال کچھ خفیہ معلومات ملی ہیں۔ پاکستان کو ثبوت فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کرنے کیلیے ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ حافظ سعید پرانعامی رقم کا مقصد پاکستان پرعدم اعتماد نہیں۔ حافظ سعید اورلشکر طیبہ چھ امریکیوں کے قتل میں ملوث ہے ۔ مارک ٹونر نے کہاکہ حافظ سعید پر انعام کا مقصد پاکستان پر دباؤ ڈالنا نہیں۔ امریکا لشکر طیبہ کو خطے کے امن کیلئے خطرہ سمجھتا ہے۔