اسلام آباد: (جیو ڈیسک) میمو کمیشن کی حتمی رپورٹ پیش کرنے کیلئے اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا اجلاس بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں ہو گا جس میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان بھی شرکت کریں گے۔
میمو کمیشن نے ساڑھے چارہ ماہ تک میمو گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کی ہیں جس میں ابتدائی طور پر امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے اپنا ابتدائی بیان قلم بند کرایا تھا جبکہ امریکی شہری منصور اعجاز نے ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سفارتخانے سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا جبکہ اس کے موبائل فون کے فورینزک ٹیسٹ بھی کرائے گئے تھے۔ حسین حقانی کے وکیل زاہد حسین بخاری نے آخری سماعت سے قبل میمو کمیشن کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔