پاکستان : (جیو ڈیسک) گورنمنٹ سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی دو مئی سے شروع ہو کر11مئی تک جاری رہے گئی۔ ڈائریکٹر جنرل حج کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستیں گیارہ مئی تک جمع کروائی جا سکیں گی۔
درخواست جمع کروانے والے کے پاس قومی شناختی کارڈ اور ریڈ ایبل پاسپورٹ اور 12تصاویر لازمی قراردی گئی ہیں جبکہ عازمین حج کی رہائش گاہوں کو حرم شریف سے فاصلے کی بنیاد پر تین درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ حرم شریف سے 900میٹر کے فاصلے کے اندر رہائش گاہیں بلیو کیٹگری،901میٹر سے دو ہزار میٹر تک واقع رہائش گاہیں گرین کیٹگری اور دو ہزار میٹر سے زائد فاصلے پر واقع رہائش گاہوں کو وائٹ کیٹگری کا نام دیا گیا ہے ۔ تینوں کیٹگری کے واجبات ایک دوسرے سے مختلف ہیں درخواست گزار نے جس کیٹگری کی رہائش لینا ہو گئی اس کیلئے اسی رنگ کا فارم جمع کروانا ضرری ہے۔