لاہور : (جیوڈیسک)درخواست گزار منیر احمد کی جانب سے دائر کی جانیوالی رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ حج پالیسی دو ہزار بارہ میں من پسند کمپنیز کو کوٹہ دیاگیا اور ان میں ایسی کمپنیز شامل ہیں جو ٹیکس نادہندہ ہیں اور جب نادہندہ کمپنیوں کا کوٹہ منسوخ کرنے کا عدالت نے حکم دیا تو انہوں نے چھتیس کروڑ روپے ٹیکس ادا کردیا ۔
اس اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت نے حج پالیسی میں میرٹ کی خلاف ورزی کی ہے لہذا کالعدم قرار دی جائے ۔