امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک سی ٹونر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر حسین حقانی کے استعفے کی خبروں پر تبصرہ نہیں کرسکتے یہ پاکستان کا معاملہ ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا حسین حقانی کا معاملہ امریکا کا معاملہ نہیں، محکمہ خارجہ کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔ امریکا میں متعین پاکستانی سفیر حسین حقانی نے اعلی امریکی عہدیداران سے ملاقاتیں کی ہیں۔ جس میں پاک امریکا کشیدگی اور مبینہ میمو کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔