امریکا (جیوڈیسک)ریپبلکن امیدوار مٹ رومنی نے دعوی کیا ہے کہ صدر امریکا منتخب ہونے کی صورت میں وہ حقیقی تبدیلی لائیں گے۔
مٹ رومنی نے ری پیبلکن امیدواروں کے لئے انتہائی اہم سمجھی جانے والی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما چار سال کے دوران وہ تبدیلی لانے میں ناکام رہے جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا۔ رومنی نے کہا کہ اگر وہ انتخابات جیت جاتے ہیں تو عوام کی بہتری کے لئے حققیقی تبدیلی لے کر آئیں گے۔
امیدوارمٹ رومنی نے اپنی اٹھارہ ماہ طویل صدارتی انتخابی مہم کوانتخابات کے دن بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ رومنی اور ان کی اہلیہ این مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجکرپینتیس منٹ پر آبائی قصبے بلمونٹ میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے جبکہ بارک اوباما اپنا ووٹ قبل از انتخابات کاسٹ کرچکے ہیں۔