کراچی (پریس ریلیز )حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہا ہے کہ شہر کراچی کی طرح ملک بھر میں ترقی کا جال بچھا کر عوام کو مسائل سے نجات اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کو عوامی تعاون کے زریعے یقینی بنایا جائے گا ملک بھر کے عوام فرسودہ نظام سے نجات حاصل کرنے کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی آواز پر لبیک کرتے ہوئے اپنے اندر سے قیادت کو سامنے لائیں گلیوں اور محلوں کے مسائل مقامی قیادت ہی حل کرسکتی ہے جس طرح قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے حق پرست قیادت نے گلیوں ،محلوں اور گوٹھوں میں ترقیاتی عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو مسائل سے نجات دلا کر اور بنیادی سہولیات کو اُن کی دہلیز تک پہنچایا گیا ہے۔
Moin Aamir Pirzada
اسی طرح ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا ان خیالات کا اظہارحق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیرزادہ نے فوکل پرسن کورنگی زون طارق مغل کے ہمراہ MPA کے ترقیاتی فنڈز کے زریعے 11000 روڈ بلدیہ شرقی کورنگی زون میں روڈ کی تعمیر کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیرزادہنے کہاکہ حق پرست قیادت اقتدار میں ہو یا نہ ہو عوامی خدمت کو اپنا شعار سمجھ کر ادا کرتی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے قائد تحریک محترم الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی ہدایت پر حق پرست عوامی نمائندے عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے میں شب روز مصروف عمل ہیں ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے عوام کو یقین دلا یا کہ قائد تحریک کی ہدایت اور فکرو فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت اور ترقی کے سفر کو جاری رکھا جائے گا ۔