شام کے شہر حلب میں سرکاری فوج کی جانب سے بمباری کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق سرکاری فوج نے شمالی شہر حلب میں بمباری کی ہے جس میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ بمباری کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ کچھ علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بھی فائرنگ کی گئی۔
بدھ کو شام میں صدر بشارالاسد کی حامی افواج نے دعوی کیا تھا کہ انھوں نے شدید لڑائی کے بعد سب سے بڑے شہر حلب کے اہم حصے پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ باغیوں نے فوج کے ان دعووں کو مسترد کر دیا تھا۔