حلقہ پی پی 112سے چوہدری محمد یوسف آف سارو چک کے الیکشن لڑنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ، ندیم افضل
Posted on November 4, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ فرانس رجسٹرڈ کے صدر محمد افضل بھٹی اور مسلم لیگ یوتھ ونگ فرانس کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل آف ڈھیرو گھنہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حلقہ پی پی 112سے چوہدری محمد یوسف آف سارو چک کے الیکشن لڑنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ، حلقہ کے عوام کو ان جیسے بہترین ، محب وطن اور شریف النفس لیڈر کی ضرورت ہے ۔
چوہدری محمد یوسف کی انتخابی مہم کا دیار غیر میں آغاز کر دیا ہے ، حلقہ پی پی 112سے تعلق رکھنے والے تمام اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کر رہے ہیں ، اور انہیں چوہدری محمد یوسف آف سارو چک کی شخصیت سے آگاہ کیا جا رہا ہے ، حلقہ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں ، انہیں ایک بہترین اور اچھا لیڈر مل گیا ہے ، مسلم لیگ قائداعظم کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، مسلم لیگ کے تمام کارکنان بے حد خوش ہیں ۔
تمام مسلم لیگی راہنما یکجا ہو کر ضلع گجرات میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں ، مسلم لیگ قائداعظم ہی واحد جماعت ہے ، جو لوگوں کو گھمبیر مسائل کے چنگل سے آزاد کروا سکتی ہے ، مسلم لیگ کی کامیابی عوام کی کامیابی ہو گی ، ہم چوہدری محمد یوسف سارو چک کو مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہیں ۔