حلیم عادل شیخ کی مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد

کراچی(جی پی آئی)مسلم لیگ ق سندھ کے جنرل سیکرٹری حلیم عادل شیخ نے مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ کے موقع پر اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ کے قائدین کی اعلی سیاسی بصیرت نے مسلم لیگ کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔ پر امن انتخابات کے حصول کے لئے پوری قوم کی نظریں مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین پر لگی ہوئی ہیں۔ مسلم لیگ ق سندھ کے کارکنوں کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کو سالگرہ کے پر مسرت موقع پر انہیںمبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا ۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نگراں حکومت کے قیام کا فیصلہ متفقہ طور پر حل کرنا چاہتے ہیں۔ہم کسی بھی طور جمہوریت کے مقابلے میں غیر جمہوری فیصلہ قبول نہیں کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی اتحاد کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا آئندہ چند روز میں واضح ہوجائے گا۔

مسلم لیگ قائداعظم ایک مقبول ترین جماعت ہے ماضی کی طرح اس بار بھی ہمارے راستے میں سیاسی طور پر مشکلات پیدا کی گئی مگر ملک دشمنوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسے نظام کے خواہاں ہیںجس کی وجہ سے ملکی سلامتی اور عوام کی مشکلات کم کرنے میں مدد مل سکے۔ہم نے اپنی مفاہمتی پالیسی کے عمل سے پوری قوم کو اپنا بنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت میں مسلم لیگ ایسی شخصیت کبھی نہیں لانے دے گی جس پر اعتراضات لگیں۔