لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت میں معروف گلوکارہ حمیرا چنا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست محمد یونس نامی جیولر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گلوکارہ حمیرا چنا نے ان سے زیورات ادھار پرخریدا اور بار بار مطالبے پر بھی رقم ادا نہیں کی۔
درخواست گزار کے مطابق پولیس کو بھی درخواست دی جا چکی ہے تاہم اس پر کارروائی نہیں کی گئی لہذا عدالت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے۔ عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد تھانہ پرانی انارکلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار جنوری کو جواب طلب کر لیا۔