لاھور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کا کڑا احتساب اب دور نہیں اور جو کرپشن کی گئی ہے اس کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔رائیونڈ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ کارکن عوامی رابطہ مہم تیز کر دیں تاکہ آنے والے انتخابات میں عوام کی امنگوں کے مطابق حکومت بنا کر فلاحی مملکت بنائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے ساتھ ملکر ملک کی تقدیر بدل دیں گے اور ترقی کا جو سلسلہ 1999 میں آمریت نے روک دیا تھا اس کو وہیں سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لو ٹا اور جمہوریت کی تذلیل کی اور ان کی لوٹ مار کی وجہ سے عوام جمہوریت کے ثمرات سے محروم رہی۔