مسلم لیگ نواز کے صدرمیاں نوازشریف نے کہا ہے کہ جمہوریت اپنے اندر احتساب کا بہترین نظام رکھتی ہے۔ مسلم لیگ کے یوم تاسیس پر نواز شریف نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی پانچ سالہ کارکردگی کا یوم حساب اب زیادہ دور نہیں ہے۔
خوشحال، خوددار اور خود مختار پاکستان نواز لیگ کے ایجنڈے کا بنیادی نکتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی متحدہ طاقت اور بھر پور مینڈیٹ ہی ان کے مسائل کے حل کی یقینی ضمانت بن سکتا ہے۔