اسٹیٹ بینک(جیوڈیسک)رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران حکومتی قرضوں کے حجم میں پانچ سو انچاس ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اس اضافے کے بعد حکومتی قرضوں کا حجم بارہ ہزار سات سو اکتیس ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ مالی سال کے دوران مقامی سطح سے چار سو سڑستھ ارب روپے قرض لیا گیا جس سے مقامی سطح سے حاصل کئے گئے قرضوں کا حجم آٹھ ہزار ایک سو چھ ارب جبکہ بیرونی سطح سے لئے گئے قرض اکیاسی ارب روپے اضافے سے چار ہزار چھ سو چوبیس ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔