حکومتی قرضے میں6 ماہ کی توسیع ناکافی ہے، امریکی صدر

obama

واشنگٹن: معاشی بحران پر سیاست خطرناک کھیل ہے۔ امریکی صدر نے حکومتی قرضوں کی حد میں چھ ماہ کی توسیع ناکافی قرار دے دی۔ حکومتی قرضوں کے معاملے پر براک اوبامہ نے قوم سے خطاب کیا۔ جس میں امریکی صدر نے قرضوں کی حد میں چھ ماہ کی توسیع ناکافی قرار دے دی۔
براک اوباما کا موقف تھا کہ بحران قائم رہا تو امریکا بل ادا کرنے کے قابل نہیں ہوگا۔ کانگریس کے پاس مسائل کے حل کیلئے چھ دن ہیں۔ بحران سینمٹنیکے لئے ڈیموکریٹس اور ری پبلکن ارکان کو کردار اداکرنا ہوگا۔ امریکی صدر نے اپنی قوم کو خبردار کیا کہ معاشی بحران حل نہ ہوا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔