حکومت نے اسٹیٹ بینک سے 114 ارب روپے کا قرض لے لیا

State bank

State bank

پاکستان(جیوڈیسک)حکومت نے اپنے اخراجات کے لیے ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک سے ایک سو چودہ ارب روپے کا قرض لیا۔

حکومت نے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مرکزی بینک سے نیا قرضہ لیا جبکہ کمرشل بینکوں کا تئیس ارب روپے کا قرضہ واپس کر دیا ہے۔ اس سے پہلے حکومت کمرشل بینکوں سے قرض لے کر اسٹیٹ بینک کے قرضے واپس کر رہی تھی۔

رواں مالی سال کے دوران اب تک بینکنگ سیکٹر سے حاصل کئے گئے حکومتی قرضوں کا مجموعی کا حجم دو سو چونسٹھ ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ ہفتے کے دوران نجی شعبے نے کمرشل بینکوں کے بارہ ارب قرض واپسی کیا۔