حکومت پارلیمنٹ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں ناکام رہی۔ رضا ربانی

raza rabbani

raza rabbani

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کی قرار دادوں اور سفارشات پر عملدرآمد کر نے میں ناکام رہی ہے جس کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس میاں رضا ربانی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ ن لیگ نے اجلاس کا دوسرے روز بھی بائیکاٹ جاری رکھا۔

میاں رضا ربانی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جن شقوں پر تحفطات سامنے آئے ہیں، ان پر نظر ثانی کی جا رہی ہے۔ جلد اتفاق رائے حاصل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی حکومت کی نہیں پارلیمنٹ کی ہے اور ن لیگ کو حکومت سے شکایت ہے۔ اسے کمیٹی کا حصہ بننا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک جن قراردادوں اور سفارشات پر عمل نہیں ہوا وہ ان کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کریں گے کمیٹی کا اجلاس کل دن گیارہ بحے دوبارہ ہو گا۔