امریکا نے ایک بار پھر وضاحت کی ہے حکومت پاکستان یا سینئرحکام کو ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے لیون پینیٹا کے انٹرویو پر وضاحتی بیان جاری ہے جس میں کہا گیا ہے وزیردفاع نے انٹرویو میں اس یقین کا اظہارکیا جسے دیگرامریکی حکام کی تائید حاصل تھی کہ اسامہ کو پاکستان کے اندر سے ہی کوئی مدد تو حاصل ہوسکتی ہے مگر ایسی شہادت موجود نہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ حکومت بھی اسامہ کی موجودگی کا علم رکھتی تھی۔