حکومت پاکستان کے دورے میں مداخلت نہیں کریگی، مصطفی کمال

mustafa kamal

mustafa kamal

بنگلہ دیش : (جیو ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت پر اعتبار ہے وہ دورئہ پاکستان کے حوالے سے کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔

مصطفیٰ کمال نے آئی سی سی میٹنگ کے بعد بنگلہ دیش پہنچنے پر کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان میں کرکٹ نہیں ہوسکتی۔ غیر ملکی کوچز بھی پاکستان میں موجود ہیں اور انہیں سیکیورٹی کے کوئی خدشات نہیں ہیں۔ اس سیریز سے پاکستان کے بارے میں دنیا کے تاثر میں تبدیلی آئے گی اور بنگلہ دیش کا نام کرکٹ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دورے کا فیصلہ آئی سی سی کے نائب صدارت کے لالچ میں نہیں کیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کی حیثیت سے بھی ان پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔