حکیم شہسوار بٹ دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمہ وقت پیش پیش ہیں
Posted on September 8, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) خطہ گجرات نے بہت سی ایسی نامور شخصیات کو جنم دیا ہے ، جنہوں نے ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں ، اپنے اپنے شعبہ میں لازوال خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور اپنی خدمات کے باعث انکی شہرت کو چار چاند لگ گئے ، اور بہت کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ، ان شخصیات میں ایک نام حکیم شہسوار بٹ گولڈ میڈلسٹ آف جلالپور جٹاں شامل ہے ، جو کہ نہایت ہی ملنسار ، مہربان اور شفیق شخصیت کے مالک ہیں ، اور دوستوں کے دوست ہیں ، چند لمحے ان کی صحبت میں بیٹھ جانے والا شخص انہی کا ہو کر رہ جاتا ہے ، شعبہ طب میں حکیم شہسوار بٹ کی خدمات قابل رشک ہیں ، جو کہ حکیم ابن حکیم ہین ، شعبہ طب سے وابستہ ہر شخص حکیم شہسوار بٹ کے شاندار کارناموں سے واقف ہے ، ان نے اپنی شبانہ روز محنت سے شعبہ طب میں انفرادی اور مثالی مقام حاصل کیا ہے ، ہر کوئی شعبہ طب کے ینگ اور نوجوان حکیم شہسوار بٹ کے کمال فن اور پیار و محبت کا معترف ہے ، شعبہ طب کے افق کا چمکتا دھمکتا ستارہ ہیں ، آج کے دور میں ہر طرف نفسانفسی کا عالم ہے ، ہر کوئی اپنے ذاتی مفادات کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے ، اس نفسانفسی کے دور میں اب بھی ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اپنے ذاتی مفادات کو اپنا اوڑھنا بچھونا نہیں بنایا ، اور دکھی انسانیت کی خدمت اور لوگوں کے اجتماعی مفادات کیلئے اپنا سب قربان کرنے کو تیار رہتے ہیں ، یہی وجہ ہے یہ ایسی شخصیات کو معاشرے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ، حکیم شہسوار بٹ گجرات میں محلہ مسلم آباد مہر مارکیٹ میں پاشا ہیلتھ کلینک اینڈ فٹنس سنٹر میں دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمہ وقت پیش پیش ہیں ، بے شمار مریض ان کے فٹنس سنٹر پر صحت یاب ہو کر کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔