حیدر آباد (دکن) بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی ،جبکہ بارش کی مداخلت کے بعد کھیل جلد ختم کردیا گیا۔ حیدرآباد ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 5 وکٹ 106 رنز سے کیا تو بھارتی بولرز بیٹسمینوں پر قہر بن کر ٹوٹے ۔ روی چندر ایشون کی بولنگ کے آگے کیوی بیٹسمین مکمل بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 159 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہوگئی۔ ایشون نے 6 اور پراگیان اوجھا نے 3وکٹیں حاصل کی ۔ بارش کے باعث کھیل جلد ختم کردیا گیا، نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کھو کر 41 رنز بنالئے تھے ۔