پاکستان : (جیو ڈیسک)وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پہلی بار ملک کی خارجہ پالیسی کا تعین پارلیمنٹ کررہی ہے جو عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرے گی۔ با فورم میں شرکت کیلئے وزیراعظم چین پہنچ گئے۔
با فورم میں شرکت کیلئے چین روانگی سے پہلے چکلالہ ایئر بیس پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا وہ انرجی کانفرنس کے بارے میں وزرائے اعلی سے رابطے میں ہیں جس کا مقصد تاجر برادری کی طرف سے ہونے والے احتجاج پر انہیں اعتماد میں لینا ہے۔ انہوں نے کہا توانائی کا بحران کسی خاص علاقے کا نہیں،، ملک بھر کا مسئلہ ہے اور اس کے حل کے لیے تمام فریقین انرجی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔