اسلام آباد : (جیو ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ جبکہ سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ نیویار ک مرکنٹائل ایکسچینج میں خام تیل اکتوبر کے سودے میں94 سنٹس اضافے کے ساتھ84 ڈالر 92 سینٹس جبکہ نارتھ برینٹ خام تیل کے سودے46 سینٹس اضافے کے بعد 99 ڈالر31 سینٹس پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔
دوسری جانب سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافے کے باعث سرمایہ کار سونے کی خریداری میں محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ مئی کے آخری ہفتے میں سونے کی فی اونس قیمت میں 58 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ روز عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت معمولی کمی کے بعد 16 سو18 ڈالر 20 سینٹس پر ریکارڈ کی گئی۔ مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بنا کسی در وبدل کے بلترتیب57 ہزار100اور 48 ہزار942 پر مستحکم رہی۔