وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرکے سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔ خرم رسول کو سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد جسمانی ریمانڈ کیلیے سول جج کی عدالت لے جایا جائے گا۔ خرم رسول نے رات گئے بھائی کے ہمراہ ایف آئی اے کو گرفتاری پیش کی۔ خرم رسول نے گرفتاری سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان سے زبردستی چیکوں پر دستخط کرائے گئے، انہوں نے کہا کہ وہ خود کو بے گناہ ثابت کریں گے۔