خشک میوہ جات کی درآمدات میں اضافہ

Dried Fruit

Dried Fruit

اسلام آباد(جیوڈیسک)موسم سرما کی سوغات خشک میوہ جات کی درآمدات بڑھ گئیں۔ پانچ ماہ میں دو ارب اکہتر کروڑ روپے کے خشک میوہ جات منگوائے گئے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک پینتالیس ہزار ٹن کے قریب خشک میوہ جات درآمد کیا گیا جس میں سترہ فیصد اضافہ ہوا۔

پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں تین ارب اٹھارہ کروڑ روپے مالیت کے خشک میوہ جات درآمد کئے گئے تھے جن کی مقدار سینتیس ہزار ٹن سے زائد رہی۔