خضدار میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وفاقی وزیر میر اسرار اللہ زہری اور وزیر داخلہ بلوچستان میر ظفر اللہ زہری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر سردار ثنا اللہ زہری پر چودہ اکتوبر کو بم حملے کے بعد ان کے صاحبزادے نے ان دونوں وزرا کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرودیا ۔ خضدارمیں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج غلام اعظم قمبرانی نے دونوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں تئیس دسمبر کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔