خلیجی ممالک میں بیچینی کی لہر، ایران ملوث نہیں ، سعودی مفتی اعظم

Sheikh Abdul Aziz

Sheikh Abdul Aziz

سعودی عرب (جیوڈیسک) سعودی عرب کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں بے چینی کی حالیہ لہر میں ایران کا ہاتھ نہیں، عوام حکومتوں کے خلاف احتجاج نہ کریں۔مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے یہ بات ریاض میں نمازجمعہ کے خطے میں کہی۔ ان کا کہنا تھا احتجاج پر اکسانے والے خطے میں عدم استحکام پیداکرنا چاہتے ہیں، عوام کو چاہئے کہ حکمرانوں کی اطاعت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک میں مذہب کی اہمیت گھٹانے کے لئے سازشیں ہو رہی ہیں۔ دشمن خلیجی ممالک کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینل منفی سمت میں چل رہے ہیں، میڈیا مالکان ذرائع ابلاغ کو مثبت انداز میں استعمال کریں۔