خلیج میکسیکو(جیوڈیسک)خلیج میکسیکو میں طوفان نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا کر دیا۔نیویارک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک ڈالر اضافے سے ستانوے ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
یورپ میں قیمت ایک ڈالر ستاون سینٹ کے اضافے سے ایک سو پندرہ ڈالر گیارہ سینٹ فی ڈالر ہو گئی۔ خلیج میکسیکو میں طوفان کے باعث خام تیل نکالنے کا کام معطل ہو گیا۔ امریکا کی تیل کی کل پیداوار کا چوبیس فیصد خلیج میکسیکو سے حاصل ہوتا ہے۔