خواتین ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

Pakistan women's cricket

Pakistan women’s cricket

ویمن ٹی ٹوئنٹی (جیوڈیسک) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نیٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔ اسماویہ اقبال نے آل راؤنڈ کارکردگی پیش کی۔کولمبو میں سری لنکن ویمنز ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ستتر رنز بنائے۔ سری وردنے نے اڑتیس رنز بنائے۔ پاکستان کی اسماویہ اقبال نے گیارہ رنز کے عوض چار وکٹیں لیں۔

پاکستان نے چھ وکٹیں گنوا کر اٹھہتر رنز بنائے اور چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ کپتان ثنا میر نے اٹھارہ نین عابدی نے تیرہ رنز بنائے۔ اسماویہ اقبال تیرہ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز ٹیم آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے اور اپنا پہلا میچ ستائیس ستمبر کو انگلینڈ سے کھیلے گی۔