افغانستان کے صوبے قندھار میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں ضلعی گورنر سید فضل الدین آغا اور ان کے دو بیٹے ہلاک ہو گئے۔ قندھار پولیس کیسربراہ کے مطابق پنجوائی ضلع کے گورنر اپنے دو بیٹوں کے ساتھ قندھار سے گھر جارہے تھے کہ خوش کش حملہ آور نے اپنی گاڑی ان کے قافلے سے ٹکرا دی۔ ہلاک ہونے والے ضلعی گورنر سید فضل الدین آغا کے بیٹوں کی عمریں چار اور سولہ سال تھیں جبکہ واقعہ میں تیرہ پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے واقع کی سخت مزمت کی ہے۔ قندھار پولیس سربراہ کے مطابق حملہ آور کم عمر لڑکا تھا جس نے انتہائی سخت سیکورٹی کے باوجود بغیر کسی کو قتل کیے قافلے سے اپنی گاڑی ٹکرا کر خود کو دھماکے سے اڑالیا جس میں ضلعی گورنر اور ان کے دو بیٹے ہلاک اور تیرہ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔