خیبرپختونخواہ حکومت کا بنوں جیل پر حملے کی تحقیقات کا آغاز

bannu

bannu

پاکستان : (جیو ڈیسک) خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے بنوں جیل پر حملے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی نے اپنی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

سرکاری حکام نے ذرائع کو بتایا ہے کہ تین رکنی کمیٹی کے سامنے معطل ڈی آئی جی بنوں افتخار خان اور جیل انچارج زاہد نے اپنے بیانات قلم بند کروا دیے ہیں جبکہ کمشنر بنون اور آئی جی جیل خانہ جات کل بیانات قلم بند کروائے گے۔ حکام کے مطابق کمیٹی پندرہ روز میں اپنی رپورٹ مکمل کرے گی۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ بنوں جیل سے فرار ہونے والے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث عدنان رشید سمیت دیگر دہشت گردوں کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلئے گئے ہیں۔