اسلام آباد: (جیو ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹ گرام، کوہستان، ہری پور اور گرونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.9 رکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز پاک افغان سرحد کے قریب کوہ ہندوکش تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوف زدہ ہو کرگھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔