خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی باڑہ فرنٹیر روڈ پر سٹرک کنارے نصب بم دھماکے سے تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شدت پسندوں کے خلا ف سرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ اچانک سٹرک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا ہے ۔فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور شدت پسندوں کے خلا ف سرچ آ پریشن بدستور جاری ہے۔