خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بم باری میں 13 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

Jet Plane

Jet Plane

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) دراس کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 13 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی خیبر ایجنسی کے علاقے دراس میں کی گئی جس میں 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں، کارروائی سانحہ واہگہ میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جس میں ان کے 3 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ساتھ خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں آپریشن خیبر ون اور ٹو میں بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔