آزاد کشمیر (جیوڈیسک) خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں ، آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ۔صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور سمیت چار سدہ ، نوشہرہ اور مردان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
ایبٹ آباد ، ہری پور اور مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا ۔ سوات ، لوئر دیر اور خیبر ایجنسی کے علاوہ آزاد میر پور آزاد کشمیر بھی بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان سے دو سو اٹھانوے کلو میٹر دورشمال مغرب میں تھا۔