خیبر پختون خواہ میں پولیو مہم کے دوران پولیو ورکر ز کے بہمانہ قتل پر ضلع بھمبر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے احتجاجی ریلی نکالی
Posted on December 22, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے صوبہ سندھ اور خیبر پختون خواہ میں پولیو مہم کے دوران پولیو ورکر ز کے بہمانہ قتل پر ضلع بھمبر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے احتجاجی ریلی نکالی احتجاجی ریلی ڈسٹرکٹ ہسپتال سے شروع ہو کر میلا د چوک اور سماہنی سے ہوتی ہوئی کشمیر پریس کلب بھمبر کے سامنے پہنچ گئی اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے کتبے اٹھا رکھے تھے۔
کتبوں پر ظالموں ظلم کا حساب دو اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو حکومت تحفظ دے کے نعرے درج تھے کشمیر پریس کلب بھمبر کے باہر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی راہنما نازیہ نذیر ،راجہ پرویز ،چوہدری غلام مصطفی،حاجی ناصر علی ،ندیم سرور ،ساجدہ حسین ،سعیدہ پروین ،اور دیگر نے کہاکہ حکومت پاکستان لیڈی ہیلتھ ورکر ز کوقانونی تحفظ فراہم کرے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر قانون کو حرکت میں لاتے ہوئے اس غیر معمولی واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے اقدامات کرے مقررین نے کہاکہ پولیو مہم کے دوران جو کھلی دہشت گردی کی گئی۔
اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ہماری لیڈی ہیلتھ ورکرز اور اس کی ٹیم کو شہید کیا گیا تو اس وقت بھی انکے ساتھ میں پولیو کے دو قطرے تھے جو ٹیم اس واقعہ کا شکار ہوئی ہے یہ انتہائی ظالمانہ فعل ہے حکومت پاکستان فوری طور پر شہید ہونے والے ورکرز کی لواحقین کے معاوضہ میں اضافہ جو اعلان کیا گیا انتہائی کم ہے جب تک اس واقعہ میں ملوث ملزمان کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا آزادکشمیر اور پاکستان میںاحتجاجی تحریک جاری رہے گی خواتین جلوس نے فلک شگاف نعرے لگا کر عوام علاقہ کی توجہ کو مرکوزکیا ۔