دبئی انٹرنیشنل اسنوکر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کو شکست

 

Snooker

Snooker

دبئی (جیوڈیسک) دبئی انٹرنیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے محمد آصف تھائی لینڈ کے نیپون سینکھ گون کے خلاف ہار گئے۔ دبئی میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کو تھائی لینڈ کے نیپون سینکھ گون کے خلاف 2کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست ہوئی۔ بیسٹ آف 9 فریم کے فائنل میں محمد آصف کو 10۔61، 60۔49، 63۔31، 27۔74 اور 46۔64 کے اسکور سے شکست ہوئی۔ پاکستان کے دوسرے کیوسٹ اسجد اقبال پہلے ہی ہار گئے تھے۔