دربار نوشاہی ڈوگہ شریف کے انتظامی امور کے انچارج اور خادم خاص بابو غلام رسول نوشاہی انتقال کر گئے

گجرات (جی پی آئی) دربار نوشاہی ڈوگہ شریف کے انتظامی امور کے انچارج اور خادم خاص بابو غلام رسول نوشاہی انتقال کر گئے ، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت ، سجادہ نشین دربار نوشاہی ڈوگہ شریف حضرت پیر سید تصور حسین شاہ نوشاہی انگلینڈ سے پاکستان پہنچ گئے ، نماز جنازہ میں شرکت کی ، اور تمام امور اپنی سرپرستی میں مکمل کیے بابو غلام رسول نوشاہی کی تدفین جامعہ قادریہ نوشاہیہ دربار نوشاہی کے پہلو میں کی گئی ، حضرت پیر سید تصور حسین شاہ نوشاہی نے نماز جنازہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ بابو غلام رسول نوشاہی کی دربار نوشاہی اور سلسلہ نوشاہیہ کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گی ، انہوں نے کہا کہ بابو غلام رسول نوشاہی عقیدت و محبت کی زندہ مثال تھے ۔

نماز جنازہ میں شرکت کے لیے مرکزی بزم نوشاہیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ چوہدری نثار احمد نوشاہی اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی ، نماز جنازہ کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی ، قاری محمد شفیع نوشاہی ، حافظ وسیم عباس نوشاہی ، صوفی شبیر احمد قادری ، چوہدری امانت علی نوشاہی ، چوہدری شبیر احمد نوشاہی ، غلام رسول ڈوگیانوالہ و دیگر نے ذکر کلمہ شریف اور حضرت علامہ پیر سید ابوالکمال برق نوشاہی ، مکرام فانی دنیا سے اشعار پیش کیے ، حضرت پیر سید تصور حسین شاہ نوشاہی زیر سرپرستی بابوغلام رسول نوشاہی کے ایصال ثواب کے لیے محافل منعقد کی جائیں گی ، قرآن خوانی اور نعت خوانی کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا ، نماز جنازہ مولانا منور حسین نوشاہی نے پڑھائی ، جبکہ خصوصی دعا مولانا محمد افضل چشتی خطیب اعظم نے خصوصی دعا فرمائی ، ناظم اعلیٰ جامعہ تبلیغ الاسلام قاری مختار احمد نوشاہی اور علماء کرام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔