درہ آدم خیل (جیوڈیسک) درہ آدم خیل میں کل ہونے والے بم دھماکے کے تمام زخمی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ہفتہ کے روز ہونے والے بم دھماکیکے بیالیس زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور لایا گیا تھاجن میں سے تین دم توڑ گئے تھے ۔
انتالیس میں سے ابھی تک کسی زخمی کو ہسپتال سے فارغ نہیں کیا گیا ۔ زیادہ تر زخمی آئی سی یو، سرجیکل اور آرتھو پیڈک وارڈ میں داخل ہیں ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت اب بھی خطرے میں ہے۔